وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے وزیراعظم کا سیمپل لے لیا گیا ہے اور ٹیسٹ کے نتائج آنے میں کچھ وقت لگے گا۔
قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ فیصل ایدھی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم کو بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم کو تجویز کیا ہے کہ وہ اپنا کورونا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔'
ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا تھا کہ 'وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد کا پابند بنایا جاتا ہے۔ خود وزیراعظم بھی احتیاط کرتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کو ہینڈ سینی ٹائزر استعمال کرنے کے بعد ہی ملاقات کے لیے بھیجا جاتا ہے۔'
مزید پڑھیں
-
شہر لاک ڈاؤن کرتے تو لوگ بھوک سے مر جاتے: وزیراعظمNode ID: 465426
-
کورونا ریلیف فنڈ اور ٹائیگر ریلیف فورس بنانے کا اعلانNode ID: 467636
-
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 425 نئے کیسز، 17 ہلاکتیںNode ID: 473191