Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدیوں کی رہائی سے متعلق پلے سٹورپر’ فرجت ایپ‘ جعلی ہے

ادارہ جیل کی ’فرجت‘ اسکیم صرف وزارت داخلہ کے ابشر اکاونٹ پر ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
ادارہ جیل خانہ جات نے شہریوں اور غیرملکیوں کو خبردار کیا ہے کہ ’پلے اسٹور‘ پر’فرجت‘ ایپ ادارے کی نہیں اس سے ہوشیاررہا جائے۔ فرجت اسکیم قیدیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی ادائیگی کےلیے جاری کی گئی تھی جو صرف وزارت داخلہ کے ’ابشر‘ اکاونٹ پر ہی دستیاب ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ادارہ جیل خانہ جات کے ترجمان کے حوالے سے لکھا ہےکہ ’ڈائریکٹریٹ جنرل جیل خانہ جات کی جانب سے پلے اسٹور پر کوئی ایپ لانچ نہیں کی گئی ، مذکورہ ایپ بیرون ملک سے آپریٹ کی جارہی ہے جس کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں اس لیے اس ایپ کو استعمال نہ کیاجائے۔

پلے اسٹورپر جعلی ایب بیرون ملک سے آپریٹ کی جارہی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ادارے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ مملکت میں مقیم یا بیرون ملک رہنے والے وہ افراد جو قیدیوں کی رہائی کے لیے جرمانوں کی ادائیگی کی مد میں تعاون کرنے کے خواہاں ہیں اور ’فرجت ‘ اسکیم کے تحت عطیہ کرنا چاہتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ وزارت داخلہ کی ویب ’ابشر‘ کے ذریعے ہی عطیہ کریں تاکہ انکی رقم کسی جعل ساز کے ہاتھ نہ لگے,۔
واضح رہے ادارہ جیل خانہ جات کی جانب سے مملکت کی جیلوں میں قید مقامی اورغیر ملکیوں پر عائد جرمانے ، دیت یا دیگر رقوم کی ادائیگی کے لیے ’فرجت ‘ کے عنوان سے اسکیم کا آغاز کیا گیا تھا جس کے تحت لوگ قیدیوں کی رہائی کے لیے رقوم جمع کراتے ہیں۔
فرجت اسکیم سے غیر ملکی قیدیوں کے ذمہ واجب الاد جرمانے یا دیت کی مد میں رقوم جمع ہوتی ہیں۔ اس اسکیم سے اب تک سیکڑوں قیدی رہائی پاچکے ہیں۔ اسکیم میں بیرون ملک رہنے والے بھی رقوم عطیہ کر کے قیدیوں کو رہا کروا سکتے ہیں۔
ادارہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ پلے اسٹور پر جعلی ایپ کا نوٹس لے لیا گیا ہے جلد ہی اس کے بارے میں قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ـ

شیئر: