امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اتوار کو کورونا وائرس کے مزید 536 کیس سامنے آئے ہیں. متاثرین کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی.
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امارات میں وائرس سے پانچ مزید اموات ہوئیں جس سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی.
اماراتی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثرین ہونے کا قبل از وقت پتہ لگانے کے لیے کورونا ٹیسٹ کا دائرہ وسیع تر کردیا گیا ہے. اس کے تحت مزید 35 ہزار سے زیادہ افراد کا ٹیسٹ لیاگیا.
مزید پڑھیں
-
امارات میں کورونا ٹیسٹ ایک ملین سے زیادہ
Node ID: 474631 -
کویت میں پابندیاں نرم کرنے پر غور
Node ID: 474756
وزارت صحت کا کہناہے کہ کورونا کے 91 مریض صحت یاب ہوگئے. صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 1978 تک پہنچ گئی.
سکائی نیوز کے مطابق بحرینی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ کورونا کے 44 نئے کیس ریکارڈ کیے گئے جبکہ 26 صحت یاب ہوگئے.
قطر کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے 929 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں.
مراکش کی وزارت صحت کے مطابق کورونا کا ایک مریض اتوار کو چل بسا مجموعی تعداد 160 ہوگئی ہے.
لبنان میں کورونا وائرس کے مزید تین مریض ریکارڈ پر آئے ہیں کل تعداد 707 تک پہنچ گئی. شفا پانے والوں کی تعداد 145 تک پہنچ گئی.
سلطنت عمان کی وزارت صحت نے اتوار کو 93 نئے متاثرین کا اعلان کیا جس سے عمان میں کل تعداد 1998 ہوگئی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق عراق کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں اتوار کو نئے 57 کیس کورونا کے ریکارڈ کیے گئے.
39 افراد صحت یاب ہوئے- شفایاب افراد کی تعداد 1263 ہوگئی. وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا. ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی. متاثرین کی کل تعداد 1820 ہوگئی.
سبق کے مطابق الجزائر کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے 126 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں. متاثرین کی کل تعداد 3382 تک پہنچ گئی ہے. 6 اموات ہوئی ہیں. مرنے والو ںکی کل تعداد 425 ہوگئی ہے.
سعودی خبررساں ایس پی اے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی نیا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا. فلسطین میں متاثرین کی تعداد 495 ہے.
مصری وزارت صحت نے اتوار کو بیان جاری کرکے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 215 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں. متاثرین کی کل تعداد 4534 تک پہنچ گئی. 10 اموات ہوئیں. کل اموات 317 تک پہنچ گئیں. 62 صحت یاب ہوئے اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1176 ہوگئی.
سبق ویب سائٹ کے مطابق سوڈانی وزارت صحت نے بتایا کہ اتوار کو ملک میں کورونا کے نئے 24 مریض ریکارڈ پر آئے. کل متاثرین کی تعداد 237 تک پہنچ گئی. 4 مزید اموات ہوئیں. مرنے والوں کی کل تعدا د21 تک پہنچ گئی. کورونا سے صحت پانے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ گئی.