Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی

’ملک میں امن و امان اور دہشت گردی کو قابو کرنے کی ذمہ داری فوج کے سپرد کردی گئی‘ ( فوٹو: شبابیک)
مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ اس کا نفاذ آج منگل سے 3 ماہ تک جاری رہے گا۔
مصری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصری صدر نے یہ فیصلہ ملک کو در پیش صحت اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کابینہ سے مشورہ کرنے کے بعد کیا ہے۔
مصری صدر نے ہدایت کی ہے کہ ’ملک میں امن و امان قائم کرنے اور دہشت گردی کے خطرات کو قابو کرنے کی ذمہ داری فوج کے سپرد کر دی جائے گی‘۔
مصری صدر نے فوج سے کہا ہے کہ ’پولیس کی مدد سے نجی و حکومتی املاک کی حفاظت کی جائے اور شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے‘۔
ایوان صدارت سے جاری ہونے والے فرمان میں کہا گیا ہے کہ ’صدر مملکت کی طرف سے جاری ہونے والی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف ایمرجنسی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی‘۔

شیئر: