پاکستانی بھی لائسنس حاصل کرنے والوں میں شامل ہوگئے.(فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی کے اقتصادی اور وزارتی حکام نے ایمرجنسی تجارتی لائسنس کی فیس تین ہزار درہم سے کم کرکے ڈھائی سو درہم کردی ہے.
ہنگامی بنیادوں پر550 لائسنس جاری کردیے گئے. پاکستانی بھی لائسنس حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے.
الامارات الیوم کے مطابق لائسنس کا اجرا آن لائن ہورہا ہے. اجرا کی کارروائی میں پانچ منٹ سے زیادہ صرف نہیں ہورہے ہیں. 73 فیصد لائسنس تجارتی سرگرمیوں کے لیے جاری کرائے گئے جبکہ 27 فیصد کا تعلق پیشہ ورانہ امور سے ہے.
فوری تجارتی لائسنس کی سکیم سمارٹ گورنمنٹ پروگرام کا حصہ ہے.اس پروگرام کو حمدان بن محمد سکیم برائے سمارٹ گورنمنٹ کا نام دیا گیا ہے.
اس کی بدولت سرمایہ کار ریکارڈ وقت میں آسانی سے دبئی میں تجارتی پروگرام شروع کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنے لگے ہیں.
تجارتی لائسنس اور رجسٹریشن کے شعبے نے رپورٹ جاری کرکے بتائی کہ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1746 افراد نے لائسنس حاصل کیے. اس سکیم میں 1400 اقتصادی سرگرمیاں شامل ہیں. فوری لائسنس حاصل کرنے والوں میں 88 فیصد مرد اور 12 فیصد خواتین ہیں.
دبئی میں ایمرجنسی تجارتی لائسنس حاصل کرنے والوں کا تعلق پاکستان اور انڈیا کے علاوہ سعودی عرب، برطانیہ، جنوبی افریقہ، مصر، اردن، چین، سوڈان اور فلپائن سے ہے.