متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی 48 منزلہ عمارت میں منگل کی رات خوفناک آگ بھڑک اٹھی.
عرب نیوز نے شارجہ کے سرکاری میڈیا آفس کے حوالے سے بتایا کہ شارجہ کے علاقے النھدہ میں واقع ایبکو ٹاور میں آتشزدگی سے نو افراد زخمی ہوگئے.
شہری دفاع کو رات نو بجے آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز فوراً ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ عمارت کی دسویں منزل پر لگی جس نے دیگر منزلوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
شہری دفاع کی ایمرجنسی ٹیموں نے ایک درجن فائر انجنوں اور متعدد ڈرونز کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پرقابو پالیا.
وائرل ہونے والی وڈیو میں آگ سے لپٹی عمارت کی بلندی سے نیچے کھڑی گاڑیوں پر ملبہ گرتے دیکھا جا سکتا ہے.
ملبہ گرنے سے نیچے کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ آتشزدگی سے عمارت کا ایک حصہ مکمل تباہ ہوگیا.
A massive #fire is tearing through skyscraper in #UAE #Sharjah #الشارقة pic.twitter.com/gNnHoHW94C
— RT (@RT_com) May 5, 2020