سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کانفرنس کورونا کی وبا سے دنیا بھر کو درپیش ہنگامی حالات کے چیلنجوں سے نمٹنے کے احساس کے تحت منعقد کی گئی، وبا سے تعلیم اور تربیت کا شعبہ خاص طور پر متاثر ہورہا ہے۔ کانفرنس کا مقصد وبا سے نمٹنے کے لیے مناسب حکمت عملی منظور کرنا بھی ہے۔‘
سعودی وزارت تعلیم نے توجہ دلائی کہ کانفرنس میں رکن ممالک کے یہاں وبا سے نمٹنے کے لیے کیے گئے تجربات کا جائزہ لینا ہے۔ تاکہ ایسسکو کے ممبر تمام ممالک کے تجربات سے سب مل جل کر فائدہ اٹھائیں اور وبا کی وجہ سے تعلیم و تربیت کو پیش آنے والے مسائل حل کیے جاسکیں۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے ایجنڈے پر ایسسکو کی جانب سے پیش کردہ ’جامع انسانی اتحاد‘ کا تعارف بھی ہے- ایسسکو نے کہا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد ہنگامی حالات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے اقوام عالم کے درمیان انسانی بنیادوں پر قربت پیدا کرنا اور مسلم ممالک کو وبا سے نمٹنے میں تعاون دینا ہے۔