زیادہ کھانا کھانے اور لقمے اچھی طرح سے نہ چبانے سے معدے میں درد ہوتا ہے: فائل فوٹو
اکثر لوگ رمضان کے دوران معدے میں سوزش کی شکایت کرتے ہیں. رمضان میں طرز معاشرت بدلنے اور خاص انداز کےکھانے استعمال کرنے کی وجہ سے یہ شکایت پیدا ہوتی ہے۔
سعودی عرب کے میگزین الرجل نے معدے کی سوزش، اسباب اور حل بیان کیے ہیں۔
معدے کی سوزش کیا ہے؟
سینے اور گلے میں جلن ہوتی ہے. شدید تکلیف ہوتی ہے. معدے سے تیزابی مادہ پتے کی جانب جاتا ہے تو یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے۔
بعض لوگوں کو روزوں میں معدے کی جلن کا عارضہ ہو جاتا ہے حالانکہ معدہ تیزابی مادہ کم ہی مقدار میں نکالتا ہے کیونکہ معدے میں زیادہ کھانا نہیں ہوتا۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کیونکہ معدے میں پہلے سے بچا ہوا کھانا تیزابی مادہ پیدا کردیتا ہے۔
معدے میں سوزش کی علامتیں:
کھانا کھاتے ہی بستر پر لیٹنے یا کروٹ لینے سے سینے میں تکلیف
سینے اور گلے میں کھانے کا اٹک جانا
کھانا نگلنے میں دشواری
گلے کے پیچھے والے حصے میں جلن
گلے میں سوزش کے ساتھ آواز کا پھنس جانا
روزوں سے معدے میں جلن نہیں ہوتی. روزہ دار جب افطار یا سحری میں بے تحاشا تلی ہوئی اشیا استعمال کرتے ہیں تب یہ تکلیف ہوتی ہے۔
زیادہ مقدار میں کھانا کھانے اور لقمے اچھی طرح سے نہ چبانے سے معدے میں درد ہوتا ہے۔
مٹھائیاں زیادہ کھانے اور بعض تیار کھانے استعمال کرنے سے یہ مشکل پیدا ہوتی ہے۔
قہوہ یا چاکلیٹ وغیرہ کھانے سے تیزابی مادہ زیادہ مقدار میں بنتا ہے۔
دوا کے بغیر معدے کی سوزش کا علاج:
آپ ڈاکٹر سے رجوع کیے بغیر گھر میں بیٹھے معدے کی سوزش سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ہوا میں چلنے سے بھی افاقہ ہوگا۔
سحری سے قبل چیونگم کے استعمال یا دودھ پینے سے معدے کی سوزش دور ہو گی۔
معدے کی سوزش کا دواؤں سے علاج:
اگر کسی شخص کو مسلسل دو ہفتے تک معدے کی سوزش کا عارضہ لگ جائے تو معالج سے رجوع کرے.
عام طور پر ڈاکٹر حضرات ایسے مریضوں کے لیے تیزابیت دور کرنے والی ادویہ تجویز کرتے ہیں.