Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں عید الفطر کے اجتماعات پر پابندی

عید الفطر پر کسی بھی قسم کی تقریبات منعقد کرنے پر جرمانہ ہوگا(فوٹو، سوشل میڈیا)
عمانی حکومت نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی. عید کی نماز اور عید ملن تقریباب سمیت کسی بھی قسم کا پروگرام منعقد نہیں کیاجاسکتا.
کورونا وائرس سے لوگوں کو محفوظ رکھنے کی خاطرعمانی پولیس کو خصوصی احکامات صادر کر دیئے گئے ہیں تاکہ وہ عوامی مقامات پر نظر رکھیں. خلاف ورزی کرنےوالوں کوقید اور جرمانے کی سزا کا بھی حکم صادر کردیاگیاہے.

عوامی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہوگا(فوٹو، سوشل میڈیا)

عمانی نیوز ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قائم کی جانے والی کمیٹی کی سفارش پر حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے حوالے سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لاک ڈاون اٹھایا جائے تاہم عوامی مقامات پر کسی بھی خلاف ورزی کے مرتکب پر فوری جرمانے عائد کیے جائیں.
عمان میں کورونا کمیٹی کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے مزید اعلانات کیے جائیں گے تاکہ ان پر عمل کرتے ہوئے لوگ عید کی خریداری کرسکیں. مارکیٹنگ کے لیے مقررہ قوانین کی خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزا کا بھی اعلان کیا جائے گا.
کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر آنے والے لازمی طور پر ماسک کا استعمال کریں.تجارتی اور نقل وحمل کے شعبے سے منسلک افراد پر بھی اس پابندی کا اطلاق لازمی ہوگا.

شیئر: