Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کی ایم پی اے کا کورونا سے انتقال، کیسز 45 ہزار

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد نو سو 85 ہو گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 46 اموات کورونا کے پھیلاؤ کے بعد ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔
وسری جانب تحریک انصاف کی ایم پی اے شاہین رضا کی کورونا وائرس کے باعث لاہور کے میو ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔
شاہین رضا کی عمر 69 برس تھی اور ان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں دو روز تک داخل رکھنے کے بعد میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔
اُن کی حالت تشویشناک ہونے پر میو ہسپتال میں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع میں تحریک انصاف کی واحد رکن اسمبلی تھیں اور مخصوص نشت پر منتخب ہوئی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 1932 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے
نئے کیسز کے ساتھ پاکستان میں اب تک کورونا کے سامنے والے کیسز کی کل تعداد 45 ہزار 828 ہوگئی ہے۔
اب تک کورونا میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 101 ہو گئی ہے۔
صوبہ سندھ ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں کل مریضوں کی تعداد 17 ہزار 947 ہو گئی ہے۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا کے اب تک 16 ہزار 685 مریض سامنے آئے ہیں۔  خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد چھ ہزار 554 ہے جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی تعداد دو ہزار 885 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا سے اب تک ایک ہزار 138 افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ گلگت بلتستان میں مریضوں کی کل تعداد 556 ہے۔
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے 133 مریض سامنے آئے ہیں۔
ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات خیبر پختون خوا میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 345  ہے۔
پاکستان میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے بدھ کی صبح  جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ میں 299 مریض ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں اموات کی تعداد 289 ہے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ (فوٹو: سوشل میڈیا)

بلوچستان میں کورونا وائرس سے اب تک 38 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے نو ہلاکتیں ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں صرف ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے  چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ اب تک پنجاب میں پانچ  ہزار 76 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ سندھ میں ایسے افراد کی تعداد چار ہزار     741 ہے جب کہ کے پی میں اب تک دو ہزار 58 افراد اس وائس سے صحٹ یاب ہو چکے ہیں۔
بلوچستان میں صحت یاب افراد کی تعداد 608 ہے جب کہ گلگت بلتستان میں 390 اور اسلام آباد میں 151  ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اب تک کورونا کے 77 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

شیئر: