کرینہ کا ’چربی‘ کو چیلنج، ’ختم ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ‘
فٹنس کا خیال رکھنے کے لیے کرینہ مختلف قسم کی ورزشیں کرتی رہتی ہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
بالی وڈ ستارے جو خود کو فٹ رکھنے کے لیے روزانہ جم جاتے تھے، مختلف ورزشیں کرتے اور اپنے انسٹرکٹر کے مشوروں پر عمل کرتے تھے لیکن گذشتہ تین مہینوں سے وہ یہی سرگرمیاں خود ہی گھر پر کر رہے ہیں۔
انڈین چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ صحت کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں کرتیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہوں نے گھر پر رہ کر خود فٹ رکھا ہے اور فیٹ (چربی) کو ختم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
کرینہ کپور نے انسٹا گرام پر اپنے ورک آؤٹ سے متعلق ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ڈیئر فیٹ، ختم ہونے کے لیے تیار ہو جاؤ۔‘
ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہونے سے پہلے کرینہ کپور کو ان کی دوستوں ملائیکا اور امرتا اروڑہ کے ساتھ اکثر جم کے باہر دیکھا جاتا رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے بعد کرینہ گھر پر رہتے ہوئے اپنی فٹنس کا خیال رکھ رہی ہے۔
کرینہ کپور کی انسٹاگرام پوسٹ کو ’ویر دی ویڈنگ‘ فلم میں ان کی ساتھی اداکاروں نے بھی سراہا۔
کرینہ کپور نے رواں برس کے شروع میں اپنے مداحوں کو ’ورک آؤٹ پاؤٹ‘ کی ورزش سے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے متعارف کروایا۔
کرینہ کپور نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اکاؤنٹ بنایا ہے جس پر وہ اپنی سرگرمیوں سے متعلق تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر ان کے اکاؤنٹس نہیں تھے۔
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اپنی ورزش سے متعلق حال ہی میں ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کو نہیں معلوم تھا کہ وہ اپنے ٹرینر کے بغیر گھر میں رہ کر ورزش کر سکیں گی یا نہیں۔
اپنے بیٹے تیمور خان کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور نے دوبارہ ورزش کا آغاز کیا۔
کرینہ کپور کو آخری بار فلم ’انگریزی میڈیم‘ میں دیکھا گیا تھا۔ ان کی آنے والی فلموں میں ’لال سنگھ چڈھا‘ اور ’تخت‘ شامل ہے۔