کورونا سے اب تک 783 افراد ہلاک ہو چکے ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی عرب کے مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا تین ہزار دو سو 88 افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔ اب تک اس وبائی مرض میں مبتلا مجموعی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ آٹھ ہزار پانچ سو 71 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے متاثرہ مزید 37 افراد جان کی بازی ہار گئے جن کے بعد اس مہلک مرض کے ہاتھوں اب تک ہلاکتوں کی تعداد سات سو 83 تک پہنچ چکی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی واس نے وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 18 سو 15 افراد صحتیاب ہوئے۔
کورونا سے اب تک 76 ہزار تین سو 39 افراد صحتیات ہو چکے ہیں۔ مملکت کے مختلف شہروں میں 31 ہزار چار سو 49 افراد میں کووڈ 19 وائرس ایکٹو ہے جبکہ مجموعی مریضوں میں سے 16 سو 32 افراد کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پیر 9 جون کو ریاض شہر میں سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق ہوئی جن کی تعداد ایک ہزار 99 رہی جبکہ جدہ میں چار سو 47، مکہ چار سو 11، دمام ایک سو 98، مدینہ ایک سو 61، الخبر ایک سو 45، قطیف ایک سو 31، الھفوف 94، الجبیل 53، خمیس مشیط 50، المبرز 46، طائف 42، المزاحمیہ 39، ظھران 38، راس تنورہ 24، حفر الباطن 23، ابھا، احدرفیدہ اور صفوی میں مریضوں کی تعداد 18، 18 رہی۔
حائل 17، الخرج 16 ، محایل عسیر 13 ، الدرعیہ 12 ، والدی الدواسر11 ، نجران 9 ، النعیریہ 8 ، ینبع ، بیش میں 7 ، سات جبکہ الجفر، بیشہ اور حوطہ بنی تمیم میں 6 ، چھ افراد میں کووڈ 19 کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ مملکت کے دیگرشہروں میں مریضوں کی تعداد پانچ سے ایک تک رہی ۔
وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 وائرس سے بچنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر سختی سےعمل کیاجائے اس حوالے سے ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہیں جبکہ گھر سے باہر جاتے وقت سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیاجائے۔