شہزادہ محمد بن سلمان:سعودی عرب میں اصلاحات کے تین سال
شہزادہ محمد بن سلمان:سعودی عرب میں اصلاحات کے تین سال
اتوار 21 جون 2020 14:35
ولی عہد مقرر کیے جانے کے بعد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا (فوٹو: روئٹرز)
سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کو 21 جون 2017 کو ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔ تب سے آج تک مملکت میں کم و بیش ہر شعبہ ہائے زندگی میں اصلاحات ہو چکی ہیں۔
قانونی اور سماجی اصلاحات
26 ستمبر 2017
ایک شاہی فرمان کے ذریعے خواتین کی ڈرائیونگ پر عشروں سے عائد پابندی 24 جون 2018 سے اٹھانے کا اعلان۔
24 اکتوبر 2017
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’فیوچر انویسٹمنٹ‘ کی افتتاحی تقریب میں عہد کیا کہ وہ مملکت کو معتدل اسلام کی طرف واپس لائیں گے۔
11 مارچ 2018
سعودی وزارتِ انصاف نے عدالتوں کے لیے مراسلہ جاری کیا جس کے تحت مطلقہ خواتین کو بچوں کی تولیت کی فوری اجازت ملی۔
وزرا کی کونسل نے ایک قانون منظور کیا جسے کے تحت جنسی ہراسیت جرم بن گئی۔
29 جولائی 2019
ایک شاہی فرمان کے ذریعے خواتین کے سفر پر لگی پابندیاں اٹھا لی گئیں۔ 21 سال یا اس سے بڑی عمر کی خواتین کو 20 اگست 2019 سے خود مختارانہ سفر کی اجازت مل گئی۔
27 ستمبر 2019
پہلی مرتبہ سیاحت کے لیے ای ویزا کی پیشکش کی گئی۔ 49 ملکوں سے آنے والے سیاح ای ویزا اسمتعال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مملکت کی جانب سے سیاحوں کے لیے لباس کے لازمی ضابطے میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا۔
20 اپریل 2020
مملکت کی عدالتِ عظمیٰ نے کوڑوں کی سزا ختم کر دی۔
28 اپریل 2010
سپریم کورٹ نے کم عمر مجرموں کے لیے سزائے موت کے خاتمے کا اعلان کیا۔
معیشت
24-26 اکتوبر 2017
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں قائم پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے تحت ’فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو‘ کا آغاز ہوا جس سے ریاض میں سرمایہ کاروں، موجدؤں، حکومتی اہلکاروں اور معاشی رہنماؤں کو اکٹھا کیا گیا۔
15-17 نومبر 2018
شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے قائم کی گئی ’مسک فاؤنڈیشن‘ جو کہ ایک غیر منافع بخش رفاعی گروپ ہے، نے ریاض میں پہلے مسک گلوبل فورم کا انعقاد کیا جس میں نوجوان لیڈرز کو عالمی موجدوؤں کے ساتھ ملایا گیا۔
15 فروری 2018
سعودی وزارت کامرس اور سرمایہ کاری نے اعلان کیا کہ سعودی خواتین کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے کسی مرد سرپرست کی ضرورت نہیں ہے۔
19 جون 2018
سعودی عرب نے ’ایم ایس سی آئی‘ سے ابھرتی ہوئی منڈی کا درجہ حاصل کیا۔
25 ستمبر 2018
شاہ سلمان نے مکہ، مدینہ اور جدہ کے درمیان 450 کلومیٹر ٹریک پر محیط حرمین ہائی سپیڈ ٹرین کا افتتاح کیا، جو وژن 2030 کے تحت حج و عمرہ زائرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا منصوبے کا حصہ ہے۔
05 نومبر 2018
ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے پہلے نیوکلیئر ریسرچ ری ایکٹر کو قائم کرنے کے کا آغاز کیا جس کے تحت 80 ارب ڈالر کی لاگت سے 16 نیوکلیئرتنصیبات کو 25 برس میں تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا۔
20 مئی 2019
سعودی کابینہ نے اقامہ ریزیڈینسی پرمٹ کی منظوری دی جس کے تحت غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں رہنے اور کام کرنے کی اجازت دی گئی۔
28 جون 2019
سعودی عرب نے تداول سٹاک ایکسچینج میں درج کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے شیئرز کی 49 فیصد کی حد میں رعایت دی۔
11 دسمبر 2019
سعودی کمپنی آرمکو کی آئی پی او کی تداول پر لسٹنگ ہوئی جس سے 26 ارب ڈالر حاصل ہوئے اور اس طرح یہ دنیا کی سب سے بڑی آئی پی او بنی۔
17 مئی 2020
پی آئی ایف نے بوئنگ، سٹی گروپ، ڈزنی اور فیس بک کے 7.7 ارب ڈالر کے شیئرز خریدے۔
گیگا پراجیکٹس
07 اپریل 2017
ولی عہد نے ریاض کے باہر تفریح اور کھیلوں کے لیے علیحدہ شہر بنانے کے لیے اربوں ڈالر مالیت کے قِدیہ پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ شاہ سلمان نے 28 اپریل 2018 کو اس کا افتتاح کیا۔
01 اگست 2017
ولی عہد نے بحیرہ احمر کے لیے ایک بڑے سیاحتی پراجیکٹ کا اعلان کیا جو 50 جزیروں پر محیط ہے اور اس سے چار ارب ڈالر سالانہ حاصل ہو سکیں گے اور 35 ہزار ملازمتیں ملیں گی۔
24 اکتوبر 2017
ولی عہد تبوک ریجن میں 500 ارب ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے نیوم شہر کا پلان سامنے لائے، یہ شہر دنیا کا پہلا آزاد معاشی زون ہوگا جو ہوا اور شمسی توانائی پر چلے گا۔
10 فروری 2019
شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک بہت بڑے سیاحتی پراجیکٹ ’الولا‘ لانچ کیا۔
آرٹس، کلچر اینڈ انٹرٹینمنٹ
18 اپریل 2018
سینما پر 35 سالہ پابندی ختم کر کے ریاض میں پہلا کمرشل مووی تھیٹر کھولا گیا اور ’بلیک پینتھر‘ فلم دکھائی گئی۔
10 مئی 2018
سعودی عرب نے پہلی مرتبہ کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔
26 مئی 2018
پہلی سعودی عرب کو وینس آرکیٹیکچر بنالے میں نمائندگی حاصل ہوئی جس میں ’مسک آرٹ انسٹیوٹ‘ نے سعودی ماہرتعمیرات عبدالرحمٰن اور ترکی غزاز کا کام پیش کیا۔
13-15 دسمبر 2018
انریق ایگلیاس، امر ڈیاب اور بیک آئیڈ پیز نے ریاض میں ہونے والے فارمولا ای میں پرفارم کیا جس کے لیے پہلی دفعہ ٹرائل سیاحتی ویزے دیے گئے۔
21 دسمبر 2018
الولا میں پہلے ’ونٹر ایٹ تانتورا‘ کا آغاز ہوا جس میں دنیا بھر کے پرفامرز اور ویزیٹرز نے شرکت کی۔
27 فروری 2019
سعودی سیزنز کے نام سے ممکت بھر میں فیسٹیولز کا انعقاد ہوا جس میں ’پِٹ بُل‘ اور ’ایکون‘ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
27 مارچ 2019
شہزادہ بدر بن فرحان السعود کی سربراہی میں کلچرل منسٹری تشکیل دی گئی اور 11 کلچرل باڈیز بنائی گئیں۔
11 مئی 2019
سعودی عرب کی آٹھ برس کی غیر حاضری کے بعد وینس بنالے میں واپسی ہوئی جس میں لینڈ آرٹسٹ اور پروفیسر ڈاکٹر زہرہ الغامدی نے نمائندگی کی۔
31 جنوری سے 07 مارچ 2020
’الولا ڈیزرٹ ایکس‘ کے پہلے ایڈیشن میں سعودی عرب، مشرق وسطیٰ اور امریکہ کے آرٹسٹس نے 14 بڑے سکلپچرز بنائے۔
کھیل
09 جولائی 2017
سعودی ویژن 2030 کے تحت ایک حکم کے ذریعے لڑکیوں کے سکولوں میں اگلے تعلیمی سال کے لیے فزیکل ایجوکیشن پروگرامز شروع کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ کھیلوں میں شرکت کر سکیں۔
12 جنوری 2018
سعودی عرب میں فٹ بال کی شائقین خواتین کو پہلی دفعہ جدہ میں ہونے والے میچ میں شرکت کی اجازت دی گئی۔
27 اپریل 2018
جدہ کے کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی میں ڈبلیو ڈبلیو ای رائل رمبل کا انعقاد ہوا جس میں جنرل سپورٹس اتھارٹی اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے درمیان 10سالہ شراکت داری کی گئی۔
11 اگست 2018
طائف میں پہلے کراؤن پرنس کیمل فیسٹیول کا آغاز ہوا۔
14 دسمبر 2018
ولی عہد نے پہلی فارمولا ای پرکس کار ریس میں شرکت کی۔
16جنوری 2019
اٹالین سپر کپ میچ کا جدہ میں سیری اے، جوینٹس اور اے اسی میلان کے درمیان ہوا۔
08 جون 2019
جدہ میں کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے الجواہرہ سٹیڈیم میں میں ڈبلیو ڈبلیو ای کی تاریخ کا سب سے بڑا مقابلہ ’بیٹل رائل‘منعقد ہوا۔
07 دسمبر 2019
ریاض کے دیریا سٹیڈیم میں انتھونی جوشوا اور اینڈی ریوز جونیئر کے درمیان ہیوی ویٹ باکسنگ میچ ’کلیش آن ڈیونز‘ ہوا۔
05-17 جنوری 2020
سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ میں ہونے والی پہلی بڑی صحرائی ڈاکار ریلی ریس کی میزبانی کی۔
غیرملکی دورے
06 مارچ 2018
ولی عہد نے برطانیہ کا رودہ کیا اور وہاں ملکہ ایلزیبتھ دوم، وزیراعظم تھریسا مے اور آرک بشپ آف کینٹربری سے ملاقات کی۔
18 مارچ 2018
شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاوہ مائکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس اور گوگل کے کو فاؤنڈر سیرجے برِن سمیت کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔
09 اپریل 2018
ولی عہد کے دورہ فرانس میں دونوں ملکوں کے درمیان الولا کو سیاحوں کا مرکز بنانے کے لیے معاہدہ ہوا۔
30 نومبر 2018
بیونس آئزر میں ہونے والے جی 20 سمٹ میں ولی عہد نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔
17 فروری 2019
شہزادہ محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ کیا جس میں وہ پاکستان، انڈیا اور چین گئے اور ان ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاہدے کیے۔
26 جون 2019
ولی عہد نے جنوبی کوریا دارالحکومت سیول کا دورہ کیا اور انرجی سمیت کاروں، سیاحت اور صحت کے حوالے سے معاہدے کیے۔
27 جون 2019
ولی عہد نے جی 20 ریاض سمٹ کی صدارت سنبھالنے سے قبل جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 سمٹ میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کی۔