پاکستان میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے ٹڈیوں کے ذریعے کورونا وائرس سے بچاؤ پر گفتگو کیا کی سوشل میڈیا کو بحث کا نیا موضوع مل گیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ریاض فتیانہ نے دیگر موضوعات کے ساتھ کورونا کا بھی ذکر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کہتے ہیں ٹڈی دل کھانے سے کورونا وائرس کا بہترین دفاع ہو سکتا ہے۔ اس کی اگر تحقیق کروا لی جائے اور یہ ثابت ہو جائے کہ ٹڈی دل کھانے سے بہترین قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے تو پاکستانی قوم خود ہی اس کا تیا پانچا کر لے گی حکومت کو زیادہ محنت نہیں کرنی پڑے گی‘۔
مزید پڑھیں
-
’صرف متضاد بیان ہی نہیں نئے لطیفے بھی بنائے جاتے ہیں‘Node ID: 487101
-
’ایسے چلتا رہا تو اگلی کابینہ میں ٹک ٹاک کے وزیر ہوں گے‘Node ID: 487441
-
آن لائن شاپنگ: 'الہ دین کے کپڑے ایسے ہوتے تھے'Node ID: 487521
ماضی میں بھی متعدد مواقع پر اپنے بیانات کی وجہ سے طنزیہ تبصروں کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کی گفتگو کی تفصیل پہلے تحریر اور پھر ویڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر آئی تو صارفین چند روز قبل کورونا وائرس کے متعلق وزیر مملکت زرتاج گل کے بیان سمیت ایسے ہی دیگر مواقع کو یاد کرتے رہے۔
ٹڈیوں کےبارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کوکھانےسےکورونا ختم ہوسکتا ہے،ریاض فتیانہ pic.twitter.com/YYNbktrgW0
— Amjad Hussain Bukhari (@AmjadHBokhari) June 24, 2020
ٹیلی ویژن میزبان سید ثمر عباس نے ’انمول ہیرے‘ کی اصطلاح استعمال کی اور لکھا کہ ’ریاض فتیانہ نے ٹڈی دل اور کورونا کا مسئلہ ہی حل کر دیا‘۔
انہوں نے وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کے لاہوریوں کو 'عجیب مخلوق' اور 'جاہل' کہنے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’صرف یاسمین راشد کا قصور نہیں تھا آپ لوگ واقعی اس قوم کو جاہل ہی سمجھتے ہو‘۔
ابن حوا نامی ہینڈل نے ریاض فتیانہ کے خیال سے اتفاق ظاہر کیا اور لکھا کہ ’حکومتی ارکان سے شروع کیا جانا چاہیے تا کہ مثال بنائی جا سکے‘۔
لاپرواہ نامی ہینڈل نے اسمبلی میں تقریر کے ممکنہ نتائج کو اپنے تبصرے کا حصہ بنایا تو لکھا ’کورونا ختم ہو نا ہو، اسی ٹڈیاں دی نسل مکا دینی اے‘۔
ندیم خان گفتگو کا حصہ بنے تو انہوں نے ریاض فتیانہ کی تجویز کو ’فلسفے‘ کا درجہ دیا اور ساتھ ہی قہقے لگاتے ہوئے اس پر قربان جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
افشاں مصعب نے حکومتی رکن کی تجویز پر ردعمل میں ان کے لیے اکیس توپوں کی سلامی کی سفارش کر ڈالی۔
ہسٹری بف نامی ہینڈل نے ریاض فتیانہ کی گفتگو کا جواز پیش کیا تو لکھا ’ہو سکتا ہے وہ لوگوں کو ٹڈیاں کھانے پر آمادہ کرنا چاہتے ہوں‘۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ ریاض فتیانہ نے کورونا وائرس سے متعلق کوئی گفتگو کی ہو اور انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ مئی میں ایک ٹیلی ویژن گفتگو کے دوران بھی پی ٹی آئی رہنما نے لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ اپوزیشن جماعت ن لیگ کے سر ڈالا تو سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کے نشتر برسائے تھے۔
لاہور میں ن لیگ نے لوگوں کو اکسایا اور لوگ سڑکوں پہ آئے اس لئے کرونا بڑھ گیا: ریاض فتیانہ تحریک انصاف
کون لوگ ہیں یہ pic.twitter.com/8vlrz92vl3
— Zeshan Malik (@ZeshanMalick) May 12, 2020
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں