ایجپٹ ایئر؛ مرحلہ وار بین الاقوامی پروازوں کی بحالی
ایجپٹ ایئر؛ مرحلہ وار بین الاقوامی پروازوں کی بحالی
جمعرات 25 جون 2020 23:57
دیگر ممالک سے اجازت کے بعد پروازیں بحال کی جائیں گی(فوٹو، سوشل میڈیا)
مصری کی قومی ایئر لائن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے دبئی ابوظبی اور شارجہ کےلیے پروزایں بحال کردی جائیں گی۔
دیگر شہروں کے لیے پروازوں کی بحالی کا اعلان ہر ملک کے متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد کیا جاسکے گا-
امارات الیوم اور عاجل ویب سائٹ کے مطابق ایجپٹ ایئر نے اپنی ویب سائٹ پرجاری بیان میں کہا ہے کہ یکم جولائی سے 7 جولائی تک شارجہ، ابوظبی ، ایتھنز، عدیس ابابا، اربیل، ایمسٹرڈیم، پیرس، برلن، برسلز ، بڈاپسٹٓ، بیروت، ٹورانٹو، جوبہ، دبئی، روم ، فرینکفرٹ، ویانا، لندن، میلان، میونخ، نیویارک اور واشنگٹن کے لیے پروازیں شروع کردی جائیں گی-
ایجپٹ ایئر نے توجہ دلائی کہ 8 سے 14 جولائی کے درمیان بغداد، گونگزو، جنیوا، کوپن ہیگن کے لیے پروازیں بحال ہوجائیں گی جبکہ 15 جولائی سے بارسلونا، دارالسلام اور میڈرڈ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں گی-
ایجپٹ ایئر کا کہناہے کہ جن لوگوں نے 15 جون سے قبل بکنگ کرائی تھی یا ریزرویشن کرایا تھا وہ یکم جولائی سے 15 ستمبر تک کی شیڈول پروازوں کے لیے ری کنفرمیشن کرالیں-