Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریستورانوں میں لائیو شوز، ایس او پیز جاری

گٹار بجانے والے کے لیے جگہ مخصوص کی جائے گی- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی محکمہ  تفریحات نے  ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں لائیو شوزکے لیے صحت ضوابط جاری کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تفریحات نے کہا ہے کہ ریستورانوں اور قہوہ خانوں میں گٹار پروگرام کی اجازت ہوگی۔ گٹار بجانے والے کے لیے جگہ مخصوص کی جائے گی۔ شائقین، عملے اور فن کار کے درمیان کم از کم دو میٹر کا فاصلہ ضروری ہوگا۔
محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ پروگرام پیش کرنے والوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ حفاظتی ماسک پہنے رہیں۔
محکمہ تفریحات نے غنائی پروگرام اور کامیڈین شو پر تاہدایت ثانی پابندی لگادی ہے اور کہا ہے کہ کوئی بھی پروگرام پیش کرنے سے قبل اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔
 اس سے قبل تفریحاتی پروگراموں کی بحالی کے لیے گائیڈ بک جاری کی تھی اور اب اس کی مزید تفصیلات دی جارہی ہیں۔
 پلے لینڈ اور تفریحی مراکز کے لیے صحت ضوابط جاری  کیے جا چکے ہیں-
محکمہ تفریحات نے تنبیہ کی ہے کہ گائیڈ بک میں تبدیلیاں ہوتی رہیں گی اور نظر ثانی کی جاتی رہے گی۔ شائقین اور کارکنان کی صحت و سلامتی کو یقینی  بنانے کے لیے ضروری اقدامات میں ردوبدل بھی ہوتا رہے گا۔  

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: