Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں عجیب و غریب مخلوق؟

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے خوف ہراس پھیلا دیا۔ (فوٹو: عکاظ)
مصر میں سوشل میڈیا پر وائرل تصویر نے لوگوں میں خوف ہراس پھیلا دیا ہے۔ تصویر میں ایک عجیب وغریب مخلوق دکھائی گئی ہے جو بہت بڑے بچھو جیسی لگتی ہے۔ 
سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ یہ عجیب الخلقت مخلوق مصر، لیبیا اور تیونس میں پائی جاتی ہے۔
مصری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے مقامی جریدے عکاظ کا کہنا ہے کہ اس تصویر نے مصر میں غیر معمولی خوف و ہراس اس وقت پھیلایا جب لوگوں میں یہ مشہور ہوا کہ یہ مخلوق مصر میں بھی بکثرت پائی جاتی ہے اور یہ انتہائی خطرناک بچھو ہے۔ 
 ساحلی شہروں میں رہنے والے لوگ اس مخلوق کے ڈر سے سرشام ہی گھروں میں بند ہوجاتے تھے، اور بیشتر لوگوں نے مکان کی کھڑکیاں اور بالکونیاں بھی اس مخلوق کے خوف سے سیل کردی تھیں۔
مصری ویب نیوز صدی البلد کے مطابق جس مخلوق کی تصویر نے سکندریہ اور ساحلی شہروں میں خوف پھیلایا اس مخلوق کا کوئی وجود نہیں۔
یہ محض ایک فوٹوگرافر کا کمال تھا۔ ایک پلاسٹک کی ڈمی کو اس طرح دروازے میں رکھ کرتصویر بنائی گئی تھی کہ وہ دیکھنے میں بلکل اصل محسوس ہوتی ہے۔ 
مصری ذرائع ابلاغ نے فیس بک کے ذریعے اس فوٹوگرافر سے رابطہ کیا جس نے حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ ایسی کوئی مخلوق نہیں یہ محض ایک پلاسٹک کی ڈمی ہے جو فکشن فلم کو دیکھ کر بنائی گئی تھی۔ 
یاد رہے کہ ایک اٹالین فوٹوگرافر نے اپنے فیس بک پیچ پر یہ تصویر وائرل کردی تھی۔

شیئر: