یومیہ پیداوار 12 ہزار بیرل سے بڑھ گئی ہے۔( فوٹو ٹوئٹر)
اطالوی کمپنی نے مصر کے مغربی صحرا میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے تصدیق کی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق اطالوی کمپنی نے بیان میں کہا کہ ایک سال پہلے اس علاقے میں تیل کی پیداوار شروع کی گئی تھی۔ اب یومیہ پیداوار 12 ہزار بیرل سے بڑھ گئی ہے۔
مصری وزیر پٹرولیم طارق الملا نے بتایا کہ اطالوی کمپنی، ملیحۃ کے جنوب مغرب میں کام کررہی ہے۔ کمپنی نے 15800 فٹ کی گہرائی میں فاغور کے علاقے میں تیل کا نیا کنواں کھود کر نئے ذخائر دریافت کرلیے۔
مصری وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ نئے کنویں سے یومیہ 5 ہزار بیرل تیل نکالا جانے لگا۔ یہ پروجیکٹ اٹلی کی اینی کمپنی اور مصری آئل اتھارٹی کے اشتراک سے ’عجیبہ‘ کمپنی نکال رہی ہے۔
یاد رہے کہ اٹلی کی اینی کمپنی مصر میں 1954 سے کام کررہی ہے اور یہ وہاں خام تیل نکالنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔
مصری میڈیا کے مطابق اطالوی کمپنی مصر کی آئل پبلک اتھارٹی کی کمپنی ’بترول بلاعیم‘ کے اشتراک سے کا م کررہی ہے۔