Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ: روس، چین کی ویکسین استعمال نہیں ہوگا

دنیا بھر کے ملک کورونا کو کنٹرول کرنے کے لیے ویکسین کی تیاری کی دوڑ میں شریک ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
امریکہ میں صحت کے شعبے کے اعلیٰ ترین مشیر نے چین اور روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی تیاری کے دوران معیار کے بارے  میں اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک ایسی کسی ویکیسن کو استعمال نہیں کرے گا جہاں تجربات کرنے کا نظام غیر شفاف ہو۔
خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق امریکہ میں متعددی امراض کے ماہر انتھونی فوچی نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ روس اور چین کسی کو بھی کورونا کی ویکسین دینے سے قبل اس کے حقیقت میں ٹیسٹ کر رہے ہوں گے۔
'ویکسین کے ٹیسٹ سے قبل ہی اس کی تقسیم کی تیاری کا دعویٰ کرنا مسائل پیدا کر سکتا ہے۔'
دنیا میں عالمی وبا کے مقابلے کے لیے ویکسین کی تیاری میں اس وقت متعدد چینی کمپنیاں سرفہرست ہیں جبکہ روس نے اپنی ویکسین کو تیار کر کے سامنے لانے کے لیے آئندہ ماہ ستمبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا میں کورونا وائرس کے اثرات دہائیوں تک دکھائی دیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے چھ ماہ قبل کورونا کی وجہ گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کرنے کے بعد دنیا میں اب تک وائرس سے چھ لاکھ 79 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ ایک کروڑ 79 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکی طبی ماہر انتھونی فوچی کا خیال ہے کہ روس اور چین میں شعبہ صحت کے حوالے سے ریگولیٹری نظام مغربی ملکوں کے ملکوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مبہم اور غیرشفاف ہے۔
اے ایف پی کے مطابق امریکی حکومت کورونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے 'آپریشن وارپ سپیڈ' کے نام سے اپنے ایک پروگرام کے تحت دو بڑی ادویہ ساز کمپنیوں سنوفی اور جی ایس کے کو دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرے گی۔

کورونا کی وجہ سے دنیا میں کروڑوں افراد متاثر اور ملکوں کی معیشت پر منفی اثر پڑا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

دوسری جانب مشرقی ایشیا کے وہ ملک جہاں ابتدائی طور پر وائرس کو کامیابی سے قابو کر لیا گیا تھا اب وہاں کورونا کی نئی لہر نے حکومتوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔
جاپان کے اوکیناوا جزیرے میں عالمی وبا کی نئی لہر کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں امریکی فوج کا بیس بھی ہے جس پر وائرس شہری علاقوں میں منتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ادھر ہانگ کانگ میں بھی کورونا کے پھیلاؤ میں دوبارہ تیزی آنے کے بعد مریضوں کے لیے نیا عارضی ہسپتال قائم کیا گیا ہے۔

شیئر: