سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال کا ایک مریض سعودی ہلال احمر کی ایمبولینس چوری کرکے فرار ہوگیا۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات ریکارڈ ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم مریض ایمولینس لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ہسپتال کے ایک گارڈ نے ایمبولینس کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔ ویڈیو سے پتا چلا کہ گارڈ گاڑی کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔
معلومات جديدة حول مقطع "مريض يسرق سيارة إسعاف بـ #جدة".
https://t.co/c6ANngtJA5 pic.twitter.com/Ver841m9fF— صحيفة سبق الإلكترونية (@sabqorg) August 5, 2020