Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت دھماکے: 60 سے زائد افراد تاحال لاپتہ

لبنانی وزارت صحت کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد 154ہے۔ (فوٹو: روئٹر)
لبنان میں وزارت صحت کے عہدیدار نے سنیچر کو بتایا ہے کہ بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد سے 60 سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر منگل کو ہونے والے ہولناک دھماکوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

دھماکوں سے زخمی 5 ہزار افراد میں سے 120 کی حالت نازک ہے۔ (فوٹو: عرب نیوز)

لبنان کی وزارت صحت کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ 154 ہلاک شدگان میں 25 افراد ایسے بھی شامل ہیں جن کی  شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
ایک بیان کے مطابق علاقے سے ملبہ اٹھائے جانے کا کام جاری ہے اور ابھی تک 60 سے زیادہ افراد کی گمشدگی کی خبر ہے جن کے بارے میں تاحال کچھ واضح نہیں ہو رہا  کہ آیا وہ زندہ ہیں یا ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ہلاک شدگان میں سے 25 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

وزیر صحت نے مزید بتایا ہے کہ دھماکوں میں زخمی ہونے والے پانچ ہزار افراد میں سے کم از کم 120 کی حالت تشویشناک ہے۔

شیئر: