Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں ایک  دن میں کورونا سے 53 ہلاکتیں

کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو سوشل میڈیا)
مصری وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں کورونا سے 53 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 928 مزید کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ کورونا وائرس سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ نے مصری وزیر صحت کے مشیر ڈاکٹر خالد مجاہد کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک 85 ہزار771 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
مصر میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 120 تک پہنچ گئی جبکہ اس مہلک وائرس سے 26 ہزار 691 افراد صحتیاب ہو چکےہیں جنہیں مقررہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مشیر وزیر صحت ڈاکٹر مجاہد کا کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کے اصولوں پرعمل کرتے ہوئے مشتبہ مریضوں کو فوری طور پر قرنطینہ کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کورونا کی وبا پر کافی حد تک کنٹرول کرنا ممکن ہوسکا۔لوگوں کو چاہئے کہ وہ مقررہ ہدایات پرمکمل طور پر عمل کرتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول کو اپنائیں تاکہ جلد ازجلد اس مہلک مرض کا خاتمہ کیا جا سکے۔

شیئر: