کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 287 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد اب تک کووڈ 19 کے مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 973 تک پہنچ گئی ہے۔
ایک ہی دن میں ایک ہزار 385 افراد اس مہلک مرض سے صحتیاب ہوئے اور اب تک دو لاکھ 75 ہزار 476 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں 42 افراد اس مرض سے ہلاک ہوئے جس کے بعد کووڈ 19 سے اموات کی مجموعی تعداد تین ہزار 548 ہو چکی ہے۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیابی کا تناسب 92 فیصد تک پہنچ چکا ہے جو ایک اچھی علامت ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد جدہ میں رہی جہاں 68 افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ۔
مکہ میں 67 ، جازان 64 ، ریاض 59 ، خمیس مشیط 55 ، حائل 47 ، مدینہ 39 ، حفرالباطن 35 ، الھفوف اور بریدہ میں مریضوں کی تعداد 33 ، 33 رہی۔
بارق اور تبوک میں 25 ، 25 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ صبیا ، شرورہ اور عفیف میں 21 ، 21 ، الجبیل اور الظہران 20 ، بیس ، المبرز18 ، بیش 17 ، ینبع 16 ، البشائر ، الدائر اور صامطہ میں مریضوں کی تعداد 15 ، پندرہ رہی المخواہ ، القنفذہ اور سبت العلایہ میں 12 ، 12 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
المقظیلف میں 11 ، المذنب اور ضبا میں 10 ،دس جبکہ القوز ، الاسیاح ، بیشہ ، تبالہ ، الخبر اور بقیق میں 9 ، نو افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل ضروری ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
اعداد وشمار کے مطابق 20 شہروں میں مریضوں کی تعداد ایک ، ایک رہی جبکہ 8 شہروں میں 2 ، 2 اور چھ شہروں میں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ملک کے مختلف شہروں میں 24 ہزار 949 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جن کی حالت قدرے بہتر ہے جبکہ ایک ہزار 682 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کیا جائے جبکہ ہاتھوں کوہر دو گھنٹے بعد جراثیم کش محلول سے صاف یا صابن سے 40 سیکنڈ تک دھوئیں علاوہ ازیں گھر سے باہر جاتے وقت ماسک لازمی طور پر استعمال کریں۔