Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں کورونا سے مزید 19 اموات

کووڈ19 کے مجموعی کیسز 97 ہزار سے تجاوز کرگئے (فوٹو، سوشل میڈیا)
مصر میں کورونا وائرس کے مزید 123 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے ایک ہی دن میں 19 افراد ہلاک ہوئے۔
مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاھد کا کہنا ہے کہ اب تک کووڈ 19 کے مصدقہ کیسز کی تعداد 97 ہزار 148 ہو چکی ہے جن میں سے 64 ہزار 318 صحتیاب ہوئے جبکہ مجموعی ہلاکتیں 5 ہزار 231 تک پہنچ گئی ہیں۔
ویب نیوز ’سبق ‘ نے مصری وزارت صحت کے ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے صحتیابی کے تناسب میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 856 افراد اس مرض سے شفایاب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقررکردہ ضوابط پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا سے بچاو کےلیے مقررہ احتیاطی تدابیرپر سختی سےعمل کریں

شیئر: