ایرانی ادارہ برائے جوہری توانائی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ایران کی نطنز نیوکلیئرسائیٹ میں لگنے والی آگ تخریب کاری کا نتیجہ تھی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ترجمان بہروز کمالوندی نے کہا ہے کہ نطنز جوہری سائیٹ میں دھماکے تخریب کاری کے نتیجے میں ہوئے تھے۔
ترجمان بہروز کمالوندی کا کہنا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز مناسبت وقت پر دھماکوں کی وجوہات افشا کریں گی۔
مزید پڑھیں
-
ایران پر پابندیاں بحال کر رہے ہیں: امریکہNode ID: 500096
-
تباہ طیارے کے بلیک باکس سے بات چیت کا ریکارڈ حاصل: ایرانNode ID: 500566