کووڈ19 میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کرگئی
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 833 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ اس مہلک بیماری سے 26 افراد ہلاک ہوئے ۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کووڈ 19 سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ایک ہی دن میں 14 سو 54 افراد شفایاب ہوئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مملکت میں اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 319 ہو گئی ہے۔
صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے( فوٹو، سوشل میڈیا)
مملکت میں کورونا وائرس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 982 تک پہنچ چکی ہے جبکہ اب تک کورونا سے 2 لاکھ 93 ہزار 964 افراد شفایاب ہوئے۔
جمعرات کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق کووڈ 19 کے سب سے زیادہ کیسز مکہ مکرمہ میں آئے جن کی تعداد 82 تھی جبکہ مدینہ منورہ میں 74 ، دمام 48 ، الھفوف 46 ، الظھران 45 ، ریاض 37 ، جدہ 31 ، المبرز 30 ، طائف 27 ، ینبع 26 ، خمیس مشیط 25 ، حائل 22 ، حفر الباطن 21 ، قطیف 19 ، النعیرہ اور جازان میں 16 ،16 افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
خیبر میں 13 ، بلجرشی 12 ، ابوعریش 12 ، نجران 10 ، بریدہ ، الجبیل اور حفجی میں 9 ، 9 ، تبوک 8 ، الجفر اور وادی الدواسر میں 7 ، سات افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی۔
سعودی عرب کے 22 شہروں میں ایک ایک شخص میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 15 شہروں میں مریضوں کی تعداد 2 ، دو رہی اور گیارہ شہروں میں 3 ، تین افراد میں کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ۔
کورونا سے بچاو کےلیے سماجی فاصلہ کااصول انتہائی اہم ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 20 ہزار 373 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے جن کا علاج جاری ہے جبکہ کورونا کے 14 سو 95 مریضوں کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کورونا سے بچاو کےلیے وزارت صحت کی جانب سے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ اس ضمن میں وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو صابن سے دھونے کے علاوہ اہم ترین حفاظتی تدبیر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہے کیونکہ کورونا وائرس نظام تنفس کے ذریعے فوری حملہ آور ہوتا ہے۔