Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہراہوں پر سُست ڈرائیونگ پر کتنا جرمانہ؟

سست رفتار ڈرائیونگ پر 100 سے ڈیڑھ سو ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی محکمہ ٹریفک نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا ہے کہ شاہراہوں پر سست رفتار ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ شاہراہوں پر سست رفتاری سے ٹریفک معطل ہوتی ہے اور حادثات کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے اور سست رفتار ڈرائیونگ پر احتساب ہوگا۔ 
بیان کے مطابق’ شاہراہوں اور سڑکوں پر سست رفتار ڈرائیونگ پر 100 سے ڈیڑھ سو ریال تک کا جرمانہ مقرر ہے‘۔ 

محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ شاہراہوں پر سست رفتار ڈرائیونگ سے گریز کریں (فوٹو: ایس پی اے)

اخبار 24 کے مطابق محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا ہے کہ بعض لوگ شاہراہوں اور سڑکوں سے گزرتے وقت رک کر باتیں کرنے لگتے ہیں۔ 
ایک ڈرائیور دوسرے ڈرائیور سے راستہ دریافت کرنے لگتا ہے یا سڑک پر رونما ہونے والے حادثے کو دیکھنے لگتے ہیں۔ یہ سب کچھ منع ہے۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر ایسا کرنے کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔

شیئر: