مصر: کورونا کے کیسز 98 ہزار سے متجاوز
مصر میں کورونا سے صتحیابی کے تناسب میں اضافہ ہورہا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
مصرمیں کورونا وائرس کے مزید 237 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ایک ہی دن میں اس مہلک مرض سے 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مصری وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 سے شفایابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 899 افراد کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ اب تک اس مرض سے 69 ہزار 612 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
سبق نیوز ویب سائٹ نے مصری ذرائع ابلاغ کا حوالے دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں اب تک کورونا وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 98 ہزار 62 ہے۔
کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 5 ہزار 342 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد کا کہنا ہے کہ مصر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم جاری ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے معلوماتی لٹریچر بھی فراہم کیاجاتا ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ اہم معلومات سے ان کو آگاہ کیا جا رہا ہے۔