جی 20 کے وزرائے محنت کا آن لائن اجلاس
لیبر مارکیٹ کے ماحول کو بہتر بنانے سمیت کئی موضوعات زیر بحث آئیں گے۔( فوٹو اایس پی اے)
جی 20 کے وزرائے ایمپلائمنٹ و محنت کا آن لائن اجلاس سعودی عرب کی قیادت میں جمعرات کو ہو رہا ہے۔
لیبر مارکیٹ کے ماحول کو بہتر بنانےاور سماجی تحفظ کا معیار بلند کرنے جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق جی 20 کے وزرا مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ کے قوانین اور موجودہ محنت پالیسی بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ خواتین اور نوجوانوں کو اپنے قدموں پر کھڑا کرنے جیسے امور بھی زیر بحث آئیں گے۔
جی 20 کے وزرا اپریل میں روزگار و محنت کے وزرا کے اجلاس اور مارچ میں جی 20 کے قائدین کی ہنگامی کانفرنس کے عہد وپیمان کو عملی جامہ پہنانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔
جی 20 کے قائدین نے عہد کررکھا ہے کہ وہ کورونا وبا کے برے اثرات سے نمٹنے اور لیبر مارکیٹ کو رواں دواں کرنے کو یقینی بنائیں گے۔
اجلاس کے بعد سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود احمد الراجحی آن لائن پریس کانفرنس کرکے اجلاس کی قراردادوں پر روشنی ڈالیں گے۔ سعودی اور بین الاقوامی صحا فیوں کو سوالات بھیج سکتے ہیں۔
جی 20 اور اس کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات کے لیے www.g20.org وزٹ کیا جا سکتا ہے۔