Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قتل کی دھمکیاں، کنگنا کو انڈین چیف جسٹس کے برابر سکیورٹی

شیو سنا اور این سی پی کے رہنماؤں کی جانب سے کنگنا رناوت پر حملہ کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: انسٹاگرام
بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو بھارتی حکومت نے ہائی الرٹ سکیورٹی فراہم کردی ہے۔
اداکارہ نے حال ہی میں سشنات سنگھ کی خودکشی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا کہ بالی وڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جو منشیات فروش  ہیں اور غیر قانونی کام کرتے ہیں۔
اس بیان کے بعد سے کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکیوں کا سامنا ہے جس کے بعد ان کی حفاظت کے لیے بھارتی حکومت نے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)سکیورٹی کور فراہم کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے کنگنا کو وائے پلس کور سکیورٹی فراہم کرنے کا کہا جو صرف مخصوص افراد کو فراہم کی جاتی ہے جیسے بھارتی چیف جسٹس اور کانگریس اراکین وغیرہ کو دی جاتی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وائے پلس سکیورٹی اب تک صرف  15 افراد کو دی جا رہی ہے تاہم اگر کنگنا رناوت بھی اس وائے پلس کور کا انتخاب کرتی ہیں تو وہ بھی  مخصوص سکیورٹی حاصل کرنے والی شخصیات میں شامل ہوجائیں گی۔
واضح رہے کہ شیو سینا اور این سی پی کے رہنماؤں کی جانب سے کنگنا رناوت پر حملہ کیا جاچکا ہے۔
 

شیئر: