Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ٹک ٹاک پر فوجی خواتین کا مذاق اڑانا مہنگا پڑگیا

ملزم نے عسکری شعبے کی خواتین کے لیے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے (فوٹو، ٹوئٹر)
 مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان کرنل بدر السحیبانی نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر عسکری شعبہ میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو مذاق کا نشانہ بنانے والے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں عسکری شعبے میں خدمات انجام دینے والی سعودی خواتین کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بارے میں غلط الفاظ کہے گئے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو کے خلاف سیکیورٹی اداروں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے ۔
کرنل بدر کا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم کنٹرول یونٹ میں قائم خصوصی ڈیسک کے اہلکاروں نے ملزم کی گرفتاری کےلیے  سوشل میڈیا پر اسکے اکاونٹ کی تمام درکار معلومات متعلقہ شعبے کو فراہم کیں۔
ملزم کے بارے میں معلومات موصول ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ ریجنل پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ  ملزم  سعودی ہے اس کی عمر 30 برس کے قریب ہے۔
واضح رہے ’ٹک ٹاک‘ پر ایک شخص نے وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں سعودی عرب کے عسکری شعبے میں خدمات انجام دینے والی خواتین کو مذاق کا نشانہ بنایا گیا تھا

شیئر: