Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کیسز پہلی مرتبہ 600 سے کم

کل 3 لاکھ 7 ہزار 207 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں جمعرات 17 ستمبر کو کورونا وائرس کے سب سے کم کیسز درج ہوئے ہیں۔ گذشتہ کئی دنوں سے کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
جمعرات کو 593 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جب کہ  600  سے کم کیسز کی تعداد  گذشتہ کئی ماہ سے ریکارڈ کی جانیوالی یومیہ  تعداد میں پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے۔ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 1203 ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 افراد اس مرض کے باعث جان کی بازی ہار گئے ہیں۔90 فیصد سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 1203 ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

وزارت صحت کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 593 نئے مریضوں کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 28 ہزار 144 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا  گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار203 افراد کے صحت یاب  ہونے کے بعد  اب تک کل 3 لاکھ 7 ہزار 207 افراد اس مرض سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
 
 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز کورونا سے 30 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد چار ہزار 399 ہو گئی ہے۔
مملکت میں اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 538 ہے جن میں سے ایک ہزار 118 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیرعلاج ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد  جدہ میں رہی جہاں 55 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
مکہ مکرمہ میں50،  مدینہ منورہ میں 40 ، ریاض میں 39، الھفوف 38،  دمام 25،  المبرز 21، ینبع 21،  حائل 20، عرعر 18، بالجرشی 17، جازان 17،  جبیل 12، قطیف 12، دہران 12، خمیس مشیط 11 جب کہ طائف اور نجران میں 10 ، 10 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔
اعداد و شمار کے مطابق 37 شہروں میں  کورونا وائرس مریضوں کی تعداد ایک، ایک اور 14  شہروں میں صرف  2، 2 رہی ہے۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: