Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذہنی تناؤ سے نمٹنے کے چھ طریقے

صحیح سے نیند پوری کرنا، مستقبل کے بارے میں نہ سوچنا اضطراب کی کیفیت سے نمٹنے کے کچھ طریقے ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش
کورونا کی وبا کے دوران چند ماہ گزارنے کے بعد بھی  ہمیں نہیں معلوم کہ مستقبل میں ہمارے لیے کیا رکھا ہے اور یہ سوچ انسان میں ذہنی اضطراب اور پریشانی کی کیفیت پیدا کر سکتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق دبئی کے بی ای سائیکالوجی سینٹر کی کلینیکل ڈائریکٹر ریم شاہین نے غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کچھ مشورے ذیل میں دیے ہیں۔ ​

ورزش کرتے رہیں


ورزش سیروٹونن یا 'خوس کرنے والے کیمیکل' کی مقدار کو زیادہ رکھتی ہے۔ فوٹو: ان سپلیش

ورزش کے لیے مشہور ہے کہ یہ جسم میں سیروٹونن یا 'خوشی کا باعث بننے والے کیمیکل' کی مقدار کو زیادہ رکھتی ہے۔ اسی لیے ورزش کرتے رہنا چاہیے، چاہے وہ گھر کے اندر ہلکی چہل قدمی ہی کیوں نہ ہو۔

خوف پھیلانے والی معلومات سے بچے رہیں

معلومات رکھنا اہم ہے لیکن اس بات کا دھیان رکھنا چاہیے کہ خبر حاصل کرنے والے ذرائع قابل اعتماد ہوں اور آپ ایسے کسی چکر میں نہ پھنس جائیں جس میں صرف اضطراب پھیلانے والی معلومات کو تلاش کرتے رہیں۔

سونے کی عادت ٹھیک کریں


سونے کا معمول ٹھیک کرنا ان چند اقدامات میں سے ایک ہے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں۔ فوٹو: ان سپلیش

نیند پریشانی کو کم کرنے کے لیے سب سے اہم ہے۔ سونے کا معمول ٹھیک کرنا ان چند اقدامات میں سے ایک ہے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اپنے جسم کو اگلے دن کے چیلنجز کے لیے تیار کر سکتے ہیں۔
دھیان بٹانا
عام طور پر ہم چھٹیوں پر جانے یا کسی اور بات کے لیے پہلے سے منصوبے بناتے ہیں۔ لیکن اضطراب سے بچنے کے لیے بہتر ہیں کہ قلیل مدتی سرگرمیوں کے بارے میں سوچیں کیونکہ ایسا کرنا ذہن پر کم دباؤ ڈالے گا۔
اینے خیالات کے بارے میں بات کریں
آب اپنی غیریقینی صورتحال میں اکیلے نہیں ہیں۔ اسی لیے اپنے احساسات کے بارے میں اپنے پیاروں یا کسی ماہر سے بات کرنے سے آپ کا ذہنی دباؤ کم ہو سکتا ہے۔
سانس لینے کی ورزش کریں
مراقبہ کریں یا صرف کسی خاموش جگہ پر بیٹھ کر ہلکی اور گہری سانسیں لیں اور حال کے بارے میں سوچیں۔

شیئر: