Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میقات پہنچنے والوں کے لیے ضابطے مقرر

تمام میقاتوں پرزائرین کے خیر مقدم کےلیے انتظامات کرلیے گئے- فوٹو سبق
وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے 4 اکتوبر 2020 سے محدود عمرہ پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلیں- پہلے مرحلے میں اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اعتمرنا ایپ کے ذریعے بکنگ کراکر عمرہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت اسلامی امور نے بتایا ہے کہ حرم شریف کی میقاتوں اورمساجد عمرہ زائرین کے خیر مقدم کےلیے تمام انتظامات کرلیے گئے-

میقات کی مساجد کے قالینوں کو سینیٹائز کردیا گیا ہے- فوٹو سبق

میقات اسلامی اصطلاح کے مطابق وہ جگہ کہلاتی ہے جہاں سے احرام کے بغیر عمرہ یا حج زائر کے لیے آگے بڑھنا جائز نہیں-
وزارت اسلامی امور نے توجہ دلائی کہ ہر میقات کی مسجد میں ایک نمازی سے دوسرے نمازی کے درمیان ڈیڑھ میٹر فاصلے کی علامتیں لگا دی گئی ہیں- مساجد میں قالین کو سینیٹائز کردیا گیا ہے- وضو خانوں اور طہارت خانوں میں چوبیس گھنٹے سینیٹائزنگ کا انتظام ہے-

میقات مساجد میں آنے والے جائے نماز ساتھ لائیں- فوٹو سبق

اعتمرنا ایپ سے متعلق ہدایات بورڈ پر چسپاں کردی گئی ہیں-
ہر میقات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے انتظامات مکمل ہیں- بین الاقوامی زبانوں میں ہدایات تحریر کردی گئیں- مساجد سے قرآن کریم کے نسخے ہٹا کر ای قرآن بارکوڈ کے ذریعے مہیا کردیے گئے-  نمایاں جگہوں پر سینیٹائزر رکھ دیے گئے- میقات میں داخل ہوتے وقت ہر زائر کا درجہ حرارت چیک کرنے کا انتظام کرلیا گیا-
میقاتوں پر 2719  طہارت خانوں میں حفاظتی تدابیر کرلی گئیں- 20 ہزار مربع میٹر سے زیادہ قالین مساجد می بچھا دیے گئے- میقاتوں اور ان کی مساجد میں چوبیس گھنٹے صفائی، اصلاح و مرمت اور سینیٹائزنگ کے ٹھیکے قومی کمپنیوں کو دے دیے گئے-

میقات پر ماسک کی پابندی کی جائے- فوٹو سبق

وزارت اسلامی امور نے عمرہ زائرین پر پابندی لگائی ہے کہ وہ میقات پر ماسک کی پابندی کریں- ہر نمازی اپنے  ہمراہ جا نماز لائے-
وزارت نے تاکید کی ہے کہ تمام زائرین حفاظتی ضوابط کی پابندی کریں- وزارت نے کہا کہ وہ سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور مسجد میں نماز کے لیے مخصوص جگہوں پر ہی نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: