Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت کی عالمی تنظیم کا پروگرام العلا سے منسوب

2019 میں عالمی خدمات کی برآمدات کا 28 فیصد حصہ سیر و سیاحت کے شعبے نے دیا (فوٹو: سبق)
سیاحت کی عالمی تنظیم نے فروغ سیاحت کا اپنا پروگرام سعودی عرب کے تاریخی مقام ’العلا‘ سے منسوب کردیا- عالمی تنظیم نے یہ اقدام کرکے بڑا پیغام دے دیا کہ سعودی عرب اپنے یہاں سیر و سیاحت کے  شعبے کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے اور اسے وژن 2030 میں شامل کرکے قومی ترقی کا اٹوٹ حصہ بنانے کے لیے پرعزم ہے-
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کو یہ کامیابی اپنی صدارت میں جی 20 کے  وزرائے سیاحت کے آن لائن اجلاس کی بدولت حاصل ہوئی-
جی 20 کے وزرائے سیاحت نے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کرکے مندرجہ ذیل نکات پر زور دیا-
العلا فریم ورک کے ذریعے سیاحت کے راستے ہر لحاظ سے سماج کے فروغ کے لیے کام کیا جائے گا-
سیاحت سے جی 20 کے ملکوں میں پائیدار ترقی اور اقتصادی و سماجی بہتری کا کام لیا جائے گا-
کل عالمی پیداوار کا 10.3 فیصد سیر و سیاحت کا شعبہ دے رہا ہے- اس شعبے نے 2019 میں 330 ملین نئی اسامیاں فراہم کیں-
2019 کے دوران عالمی خدمات کی برآمدات کا 28 فیصد حصہ سیر و سیاحت کے شعبے نے دیا-
برآمدات کے مقابلے میں قومی معیشت کو سہارا دینے میں سیر و سیاحت کے شعبے کا حصہ زیادہ ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: