Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحت اور تفریحی شعبے میں سعودی نوجوانوں کی تربیت

حدف) نےالقدیہ انوسٹمنٹ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی عرب کے ہیومن ریسورسز ڈیولپمنٹ فنڈ (حدف) نےالقدیہ انوسٹمنٹ کمپنی (کیو آئی سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو سعودی نوجوانوں کو مہمان نوازی اور تفریحی شعبے میں کام کی تلاش کے حوالے سے تربیت فراہم کرے گی۔
حدف کے ڈائریکٹر جنرل ترکی الجوینی اور کیو آئی سی کے سی ای او مائیکل ری اننگر کے دستخط سے ہونے والا یہ معاہدہ مملکت کی لیبر مارکیٹ کو قومیانے کی طرف ایک اور قدم ہے۔
اس میں ہائی سکول کے 1200 طلبہ کی تربیت کا پروگرام شامل ہے جن کو پروگرام کے اختتام پر ملازمتوں کے مواقع بھی ملیں گے۔ یہ پروگرام 30 مہینے تک چلے گا۔ جس میں پہلے چھ ماہ انگریزی زبان کی تربیت ہو گی جبکہ باقی دورانیے میں اکیڈمک اور ملازمت سے متعلق تربیت دی جائے گی۔
معاہدے کے مطابق حدف تعلیمی تربیت اور معاوضے کا خرچ پورا کرے گا جبکہ کیو آئی سی تربیت کے پیکیج تیار کرے گی جو آگے مہمان نوازی اور تفریح کے دو حصوں میں تقسیم ہوں گے۔
مہمان نوازی کا پروگرام چار شعبوں پر فوکس کرے گا، جن میں ہوٹل، سیاحت، ریستورانوں کا انتظام کرنے سمیت تقریبات، نمائشوں اور کانفرنسز کا اہتمام شامل ہے جبکہ مارکیٹنگ اور سیلز کے شعبے بھی اسی پروگرام کے ذیل میں آتے ہیں۔
تفریح کا پروگرام تین شعبوں پر فوکس کرتا ہے۔
جن میں کراؤڈ اور تفریحی مراکز کا انتظام شامل ہے جبکہ تفریحی مراکز کی دیکھ بھال اور حفاظت کا انتظام بھی اسی کی ذمہ داری ہے۔

شیئر: