Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی انشورنس اتھارٹی سینٹرل بینک میں ضم

شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دبئی انشورنس اتھارٹی اور سینٹرل بینک کے انضمام کا اعلان کیا (فوٹو: روئٹرز)
دبئی انشورنس اتھارٹی کو ملک کے سینٹرل بینک میں ضم کر دیا گیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے سنیچر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دبئی انشورنس اتھارٹی اور سینٹرل بینک کے انضمام کا اعلان کیا۔

 

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’آج ہم نے دبئی انشورنس اتھارٹی کو ملک کے سینٹرل بینک میں ضم کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔‘
’ہم نے سکیورٹیز اینڈ کموڈیٹیز اتھارٹی کے تمام آپریشنل اور انتظامی اختیارات، مقامی سٹاک مارکیٹس کو منتقل کر دیے ہیں، جبکہ اتھارٹی، مقامی مالیاتی مارکیٹس کے ریگولیشنز کے معاملات دیکھے گی اور ان کی نگرانی کرے گی۔‘
شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ ’اس تنظیمِ نو کا مقصد انشورنس کے شعبے اور مقامی مالیاتی مارکیٹس کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ہماری حکومت موزوں اقتصادی فیصلے کرنے کے لیے تیزی سے عمل درآمد کرے گی۔‘

شیئر: