پاکستان نے زمبابوے کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں 26 رنز سے ہرا کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
جمعے کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 282 رنز کا ہدف دیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم اننگز کے آغاز سے مشکلات کا شکار ہو گئی اور 49.4 اوورز میں 255 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
مزید پڑھیں
-
زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ گئیNode ID: 512251
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گیNode ID: 513856
زمبابوے کی اننگز میں خاص بات برینڈن ٹیلر کی سنچری تھی جنہوں نے 116 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی کی بال پر وہاب ریاض نے ان کا کیچ لیا۔
زمبابوے کی جانب سے میدھیور نے 55 جبکہ جبکہ اروِن نے 41 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے 9 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 49 رنز دے کر 5 اور وہاب ریاض نے 9.4 اوورز میں 41 رنز کے عرض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے حارث سہیل نے 71 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 58 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ عماد وسیم نے 34 جبکہ فہیم اشرف نے 23 رنز بنائے۔
