Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عورتیں جذباتی سرد مہری کا شکار کیوں ہوتی ہیں؟

مثبت رویہ رکھنے سے مسائل اور مشکلات میں کمی آتی ہے (فوٹو: انسپلیش)
انسان کو فطرتا حساس بنایا گیا ہے اور وہ اپنی جذباتی وابستگی کسی کے ساتھ منسلک کیے بغیر نہیں رہ سکتا، اکثر اوقات جذباتی وابستگی میں مسائل آنے والی وجہ انسان تناؤ کی کیفیت محسوس کرنے لگتا ہے۔
ماہر نفسیات ڈاکٹر ہیبر کے مطابق جذباتی تناؤ کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں، جبکہ عورتوں میں اس کی وجوہات عموماً اس احساس سے پیدا ہوتی ہیں کہ ان کی شوہر کے سامنے کوئی اہمیت نہیں۔
سوائے گھریلو کام کاج کرنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے وہ کسی کام کی نہیں، شوہر انہیں مسلسل نظر انداز کرتے رہتے ہیں جس سے زندگی کے معاملات میں مختلف قسم کے جذباتی تناؤ پیدا ہوتے ہیں۔

جذباتی خلا کیسے پیدا ہوتا ہے؟

میاں بیوی کے تعلقات میں جذباتی تناؤ کی کیفیت بڑی خطرناک چیز ہے۔ اس کی عمومی وجہ بیوی کا یہ احساس ہوتا ہے کہ شوہر اس سے محبت نہیں کرتا، اس کی وجہ سے وہ مسلسل  عدم تحفظ اور بے یقینی کی کیفیت میں رہتی ہے، اس عدم تحفظ اور تناؤ کی کیفیت کو کم کرنے کے لیے وہ مختلف  طریقے استعمال کرتی ہے جو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہونے کا سبب بنتا ہے۔
خواتین عموماً شوہر کے سامنے اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتی اس کی وجہ سے بھی ان کے اندر تناؤ اور جذباتی خلا پیدا ہوتا ہے، اس لیے عورت محسوس کرنے لگتی ہے کہ اس کے شوہر کا اس سے کوئی جذباتی تعلق نہیں ہے۔
واضح رہے ایسے رشتے کو ختم کرنے اور طلاق تک نوبت کا سبب بنتے ہیں اس لیے کہ میاں بیوی کا آپس میں کوئی جذباتی اور احساس کا تعلق نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے وہ ایک دوسرے سے اجنبی بن کر زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔

خواتین عموماً شوہر کے سامنے اپنے احساسات بیان نہیں کرسکتیں (فوٹو: انسپلیش)

عورتیں جذباتی تناؤ پر کیسے قابو پا سکتی ہیں؟

عورتیں جو تناؤ کی کیفیت محسوس کرتی ہیں وہ بڑی خطرناک ہوتی ہیں، ہم ذیل میں ایسی کیفیت سے بچنے کے لیے کچھ اہم نکات کا ذکر کرتے ہیں۔
عورت کو چاہیے کہ مرد کے ساتھ ہمیشہ مثبت رویہ کے ساتھ پیش آئے، تاکہ وہ اس کے مسائل اور مشکلات سے اچھی طرح واقف ہو سکے اور ان میں کوئی ابہام نہ رہے۔

جذباتی وابستگی میں مسائل آنے کی وجہ سے انسان تناؤ کی کیفیت محسوس کرنے لگتا ہے (فوٹو: انسپلیش)

یہ بھی ضروری ہے کہ زندگی گزارنے کا طریقہ بدلنے کی کوشش کرے اور اپنے آپ کو انگزائٹی، پریشر اور ایسی کیفیات سے دور رکھے، کیونکہ یہ آپس کے رشتہ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔
عورت پر ضروری ہے کہ اپنے گھر کی ترتیب، صفائی ستھرائی اور شوہر کے سامنے اچھی حالت میں رہے، تاکہ اسے زیادہ رغبت ہو۔
اگر میاں بیوی آپس میں ایک دوسرے سے دوری محسوس کرتے ہوں تو دونوں میں سے کسی کو پہل کرکے اس کیفیت کو ختم کرنا چاہیے، آپس میں جذباتی کیفیت کو بحال کرنا چاہیے۔

شیئر: