Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جشنِ ولادت،پیغمبرِ اسلام سے محبت کا عکاس

مسلمانوں نے میلاد پیغمبرِاسلام کے وصال کے ڈھائی صدیوں بعد اپنایا تھا (فوٹو: اے ایف پی)
دنیا بھر کے دو ارب سے زیادہ مسلمان، جن کا تعلق مختلف فرقوں سے بھی ہے، مانتے ہیں کہ پیغمبرِ اسلام سے محبت اسلام کا اہم جُزو ہے۔ اس احساس کو ہر سال ان کی ولادت کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے حال ہی میں مدینہ میں مسجد نبوی میں داخلے کی پابندی ہٹائی ہے، اور یہ ایسے وقت کیا گیا ہے جب پیغمبرِ اسلام کی ولادت کا دن قریب تھا۔
عرب نیوز کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے ان لاکھوں مسلمانوں میں سکون کی ایک لہر واپس آئی ہے جو اس مقدس مسجد میں عبادت کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
تمام مسلمانوں کے لیے پیغمبرِ اسلام دنیا کی سب سے زیادہ بااثر اور قابل احترام شخصیت ہیں۔ وہ ایک ایسی شخصیت ہیں جو نبوت سے پہلے بھی اعلیٰ اخلاق کی مالک تھی۔
پیغمبرِ اسلام کا احترام وہ لوگ بھی کرتے تھے جو ان کے پیغام کو نہیں مانتے تھے۔  
پیغمبرِ اسلام کے جشن ولادت کے موقعے پر کوئی ایک خاص متن پڑھنے کا کوئی مخصوص طریقہ نہیں ہے۔ ایک روحانی ماحول میں پیغمبرِ اسلام کی ولادت پر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔
میلاد پیغمبرِ اسلام سے محبت کا اظہار ہے اور یہ مسلمانوں نے پیغمبرِ اسلام کے وصال کے ڈھائی صدیوں بعد اپنایا تھا۔
رواج کے مطابق پیغمبرِ اسلام کی ولادت کا دن 12 ربیع الاول کو منایا جاتا ہے، جو کہ اسلامی سال کا تیسرا مہینہ ہے۔  

پیغمبرِ اسلام کا احترام وہ لوگ بھی کرتے تھے جو ان کے پیغام کو نہیں مانتے تھے (فوٹو: اے ایف پی)

ایک روایت ہے کے مطابق پیغمبرِ اسلام 570 عیسوی میں مکہ میں پیدا ہوئے اور ان کا وصال 632 میں مدینہ میں ہوا، جہاں انہیں صحابہ کے ہمراہ 622 عیسوی میں ہجرت کرنا پڑی۔
مشرقی سعودی عرب کے حجاز ریجن میں بہت سے افراد ربیع الاول کو جشن کا مہینہ مانتے ہیں، اس لیے وہ اس ماہ رفاہی سرگرمیوں میں مشغول رہتے ہیں۔ ان سرگرمیوں کے تحت غریبوں میں کھانا بانٹا جاتا ہے اور مقامی اداروں کو چندہ دیا جاتا ہے۔
تاہم 12 ربیع الاول کی رات کو زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔
 شام کے مشہور سکالر ابنِ کثیر کی کتاب میں لکھا ہے کہ 'پیغمبرِ اسلام کی پیدائش کی رات ایک شاندار، مبارک اور مقدس رات ہے۔ مومنین کے لیے نعمت والی رات جو پاک، روشن اور انمول ہے۔ '
اُسامہ الکبیسی نے عرب نیوز کو بتایا کہ 'یہ ایک سادہ جشن ہے جہاں ہم پیغمبرِ اسلام کی زندگی اور ان کے لیے لکھی گئی تعریف سننے کے لیے جمع ہوتے ہیں جس کا شاعری اور نثر میں بہت ذکر ہے۔'

ربیع الاول میں حجاز کے لوگ غریبوں میں کھانا بانٹتے اور مقامی اداروں کو چندہ دیتے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

ایسے جشن کے موقعے پر پیغمبرِ اسلام کے بارے میں کوئی ایک خاص متن پڑھنے کا کوئی ایک مخصوص طریقہ نہیں ہے۔
اس میں مختلف فکر کے خیالات شامل ہوتے ہیں، جن میں شافعی اور حنبلی شامل ہیں۔ ان میں صوفی خیالات کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔
ان میں پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا ہے۔
سعودی عرب میں مشہور متن وہ ہیں جو کہ سکالر السخاوی، استاد اور امام البرزانجی اور القوقجی نے لکھے ہیں۔

شیئر: