سعودی ریاست کی تاریخ کا اہم نشان 120 برس سے قائم ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب کی کمشنری شقرا میں السبیعی تاریخی محل سعودی ریاست کی تاریخ کا اہم نشان ہے یہ 120 برس سے قائم ہے۔
اخبار 24 کے مطابق السبیعی محل بانی مملکت کے زمانے میں بیت المال ہوا کرتا تھا۔
اس محل کی اہمیت اس حوالےسے ہے بلکہ اسے یہ اعزاز بھی حاصل ہے جب بھی شاہ عبدالعزیز حج او رعمرے کےلیے ریا ض سے نکلتے تھے وہ اس محل میں قیام کرتے جہاں ان سے شاہی مہمان ملاقاتیں کرتے تھے۔
محل 32 کمروں اور کئی ونگز پر مشتمل ہے اس میں بانی ملکت کی شاہی بیٹھک بھی ہے۔ اس محل کے پڑوس می تاریحی بازارحلیوہ التراثی بھی واقع ہے یہ قدیم ترین بازار مانا جاتا ہے۔
شیخ عبداللہ السبیعی نے 1320 ھجری میں یہ محل تعمیر کرایا تھا۔ علی ید ابن المشید نے 1354 ھجری میں اس میں توسیع کرائی۔
شاہ عبدالعزیز جب بھی ریاض سے حجاز کےلیے نکلتے تھے اسی محل میں قیام کرتے تھے انہوں نے یہاں کئی مرتبہ قیام کیا۔