Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھرتی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف شکایت کا طریقہ کار کیا؟

’آپ مساند العقود اکاؤنٹ ریکروٹمنٹ کمپنی کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں‘
وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے بھرتی کرنے والی کمپنیوں کے خلاف شکایت درج  کرنے کے طریقہ کار وضع کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق یہ اقدام ایک شہری کی شکایت کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
شہری نے  سوال کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ میرا بھرتی سے متعلق سوال ہے۔
’میں 20-11-2019 کو اپنی  دستاویزات جمع کروائی تھیں جنہیں قبول کر لیا گیا تھا جبکہ ابھی تک واضح جواب جا رہا ہے۔‘
کسٹمر کیئر سے متعلق سرکاری اکاؤنٹ  سے وزارت انسانی وسائل وسماجی ترقی نے ٹویٹر کے ذریعہ جواب دیا:
’وزارت افرادی قوت میں کسٹمر کیئر کے اکاؤنٹ نے واضح کیا ہے ’آپ ریکروٹمنٹ کمپنی کے خلاف شکایت کر سکتے ہیں، آپ مساند العقود اکاؤنٹ میں جائیں، معاہدے پر کلک کریں، درخواست پر کلک کریں جو مطلوب ہے، شکایت پر کلک کریں، شکایت کی نوعیت کیا ہے، اب شکایت درج کریں۔‘

 

 

شیئر: