وزیر علی پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی بلکہ مریم نواز ضمانت پر ہیں اور ضمانت خارج ہوتے ہی وہ جیل جا رہی ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا ’مریم نواز جو روز سیاسی چٹکلے چھوڑ رہی ہے کہ حکومت گھر جارہی ہے، لیکن حکومت کہیں نہیں جارہی ہے البتہ مریم نواز جو ضمانت پر ہے ضمانت خارج ہوتے ہی جیل جارہی ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے لاہور جلسے کے بارے میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی سیاسی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ہو گا کیونکہ حکومت ان بازوؤں کے زور اور طاقت کو آزمانا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’ریاست ماتم نہیں بلکہ رٹ پر عمل کرواتی ہے‘Node ID: 521666
-
پی ڈی ایم ملتان جلسہ: ’پکڑ دھکڑ‘ میں تحریک انصاف کا کارکن گرفتارNode ID: 522411
-
’بدعنوان سیاستدانوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس کی جائے‘Node ID: 522511