Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیونس میں 1011 اور فلسطین میں 2333 نئے مریض

’فلسطین میں گزشتہ روز کورونا کے باعث 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: مزمز)
تیونس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1011 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جبکہ 35 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تیونسی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے شکار ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 104 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 3561 مریض ہلاک ہوچکے ہیں‘۔
واضح رہے کہ تیونس میں کورونا کی دوسری لہر جاری ہے جس کی روک تھام کے لیے جزوی لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
دوسری طرف فلسطین میں گزشتہ روز کورونا کے باعث 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’24 گھنٹوں میں 2333 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’کل مریضوں میں سے 76.4 فیصد شفایاب ہوگیے ہیں جبکہ 22.8 فیصد زیر علاج ہیں‘۔
’کورونا کے کل مریضوں کی تعداد کے حساب سے 0.8 فیصد ہلاک ہوچکے ہیں‘۔
ادھر مصر میں گزشتہ روز 177 مریض شفایاب ہوکر قرنطینہ مراکز سے فارغ کردیے گیے ہیں۔

 ’تیونس میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 104 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 3561 مریض ہلاک ہوچکے ہیں‘ (فوٹو: مصر الجدیدہ)

مصری نیوز ایجنسی کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے کہاہے کہ ’شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد103501 ہوگئی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز 418 نئے مریضوں کا اندراج ہواہے جبکہ 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں‘۔
’کورونا کے شکار مریضوں کی کل تعداد 118432 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی کل تعداد 6771 ہے‘۔

شیئر: