جوتے تھوڑی دیر گرم پانی میں رہنے دیں، تاکہ ان سے بدبو والے بیکٹیریا ختم ہوجائیں۔
واشنگ مشین میں بھی جوتے دھوئے جاسکتے ہیں، اگر جوتوں کے تسمے ہوں تو وہ اتار لیے جائیں۔
کوئی غلاف یا کسی پرانے تکیے کے لحاف میں جوتے باندھ دیں اور مشین میں ڈال دیں، مشین میں پانی گرم ہونا چاہیے، اگر زیادہ بدبو ہوتو انہیں کچھ دیر مشین میں رہنے دیں۔
دھونے کے بعد کھلی ہوا میں ڈال دیں تاکہ وہ خشک ہوجائیں۔
دھوئے بغیر بدبو ختم کرنا
بلیک ٹی بیگ کے ذریعے بھی بدبو ختم کی جاسکتی ہے۔ بلیک ٹی بیگ میں ٹیننز ہوتا ہے، جو بعد میں بیکٹیریا کو مارنے میں مدد کرتا ہے۔
بلیک ٹی بیگ کے ذریعے بھی بدبو ختم کی جاسکتی ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
جوتوں میں کالی چائے کا بیگ ڈالنے سے یہ بیکٹیریا کو ہلاک کردے گا جس سے بدبو ختم ہوگی۔ استعمال سے قبل بلیک چائے کا بیگ کچھ دیر ابلتے ہوئے پانی میں رکھیں۔ چائے کے تھیلے کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈبوئیں پھر اسے پانچ منٹ بعد باہر نکال لیں۔
ہر جوتے میں چائے کا ایک بیگ ڈال دیں، یہ کچھ دیر اس میں رہنے دیں، کسی طرح کے بہتے ہوئے مائع کو ٹشو سے صاف کریں۔
خشک کاغذ
جوتوں کی بدبو سے نجات پانے کے لئے ڈرائر کاغذ کا استعمال آسان ہے۔ ہر جوتے کے اندر ڈرائر شیٹس رکھی جاسکتی ہیں۔ اس کے بعد جوتے کو معمول کے مطابق پہننا چاہئے۔ خشک کاغذ بدبو کوجذب کرلیتے ہیں۔
محفوظ طریقے سے جوتوں کو واشنگ مشین میں بھی دھویا جا سکتا ہے (فوٹو: سوشل میڈیا)
جوتوں کو فریزر میں رکھنا
کسی بند شاپر میں جوتوں کو ڈال کر فریزر میں رات بھر رکھیں۔ کم درجہ حرارت کی وجہ سے بیکٹیریا سے ہونے والی بدبو ختم ہوگی۔
مالٹے کے چھلکے
مالٹے کے چھلکے جوتوں میں رکھنے سے اس کے اندر کی بدبو ختم ہوسکتی ہے۔ ہر جوتے میں مالٹے کے چھلکوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے رکھ دیں،انہیں رات بھر چھوڑ دیں، صبح تک جوتے سے تازہ اور خوشگوار بو آنے لگے گی۔
بچی ہوئی کافی
اگر آپ کے پاس پرانی جرابیں ہیں تو انہیں پاؤں کی طرف سے کاٹ لیں۔ اب ان میں نصف کپ کافی ڈالیں اور پھر ان کے کھلے حصوں کو باندھ دیں۔ یہ کام کر لینے کے بعد ہر جوتے میں ایک موزہ رات بھر کے لیے رکھ دیں۔
عموما چمڑے کے جوتوں یا زیادہ دیر تک استعمال کیے جانے والے دیگر جوتوں میں بدبو کا مسئلہ سامنے آتا ہے (فوٹو: ٹوئٹر)
سفید سرکہ
ہر جوتے میں ایک کپ سفید سرکہ ڈالیں، اسے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ بعد میں پھر جوتے دھو لیں، ان کی بدبو ختم ہو چکی ہو گی۔
بیکنگ سوڈا
بیکنگ سوڈا پاؤڈر کی تھوڑی مقدار کو جوتے میں چھڑکیں اور رات بھر رکھا رہنے دیں۔ صبح تک بدبو ختم ہوجائے گی۔
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں