وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود جلسے کرنے پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ’وائرس کی پہلی لہر میں یہ مجھ پر تنقید کرتے تھے کہ حکومت مکمل لاک ڈاؤن کیوں نہیں کر رہی ہے۔‘
سیالکوٹ میں نجی ایئرلائن سیال کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ وائرس کو روکنے کا بہترین طریقہ لاک ڈاؤن ہے۔ ’تاہم اس میں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ آپ اپنی بزنس اور کاروبار کو بچاتے ہوئے لوگوں کو اس وبا سے کیسے محفوظ رکھیں۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
نواز شریف: کیا آئین شکنوں کو بے نقاب کرنا غداری ہے؟Node ID: 522966
-
استعفوں کی سیاستNode ID: 523006
-
مریم نواز: ’ملتان کا جلسہ نہیں رکا تو لاہور تو پھر لاہور ہے‘Node ID: 523181
’وہی اپوزیشن جو پہلے مجھے مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے اور مودی کی مثال دے رہے تھے کہ انہوں نے پورا ملک بند کر دیا آج کل جلسے جلوس کرتی پھر رہی ہے۔‘