Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی علاقوں میں دھند، بعض علاقوں میں تیز بارش کا خدشہ

’باحہ میں رات 9 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا، گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات نے باحہ کے رہائشیوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج جمعرات کی رات 9 بجے تک موسم غیر یقینی رہے گا۔
جعمرات کو سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’باحہ شہر کے علاوہ المخواہ، المندق، قلوہ، بلجرشی اور قرب وجوار کے علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے‘۔
’اس کے باعث گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے جبکہ تیز ہوا کا بھی امکان ہے‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ ’پر خطر علاقوں سے دور رہیں، وادیوں، ڈھلانوں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کی گزر گاہوں کے قریب نہ جائیں‘۔
دوسری طرف محکمے نے کہا ہے کہ ’الجوف، شمالی حدود، عسیر اور جازان بھی رات 9 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
’شمالی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے‘۔
’جازان میں مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، یہی کیفیت جزیرہ فرسان میں بھی ہوگی‘۔
’اسی طرح عسیر ریجن کے متعدد بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہیں گے ۔ابہا، بارق، رجال المع اور محایل میں تیز بارش کا خدشہ ہے‘۔
ادھر موسمیات اور فلکی علوم کے ماہر عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات سے ہفتہ تک رات کو سردی جبکہ دن میں موسم درمیانہ ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ریاض، قصیم، نجران، شمالی حدود، تبوک، الجوف اور حائل میں رات کو سردی زیادہ ہوگی‘۔
’جبکہ مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ میں رات کے وقت موسم سردی  مائل ہوگا‘

شیئر: