Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی ٹی سے منسلک افراد کی تربیت کے لیے 12 ہفتے کا کیمپ

ان کے لیے اچھا موقع ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ڈیجیٹل اکیڈمی نے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں پیشہ ور افراد کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کے لیے  ہفتے سے 'ہمہ بلاک چین کیم'" کا آغاز کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے نے بتایا ہے کہ 12 ہفتے تک جاری رہنے والے اس کیمپ میں بنیادی باتیں، تاریخ ، ڈھانچے اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز کے کورسز شامل کیے گئے ہیں۔

کیمپ میں بنیادی باتوں کے علاوہ دیگر کئی ایپلی کیشنز کے کورسز شامل ہیں۔ (فوٹو: عرب نیوز)

ان مختلف کورسز کے شرکاء کو الگورتھم، بیٹ کوائن، سائبر سیکیورٹی، تحفظ  اور رازداری کے بارے میں بھی پڑھایا جائے گا۔
آئی ٹی اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  محمد بن عبدالمحسن السہیم  نے کہا ہے کہ یہ پروگرام ان لوگوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے جو آج کی دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں بلاک چین ٹیکنالوجی، اس کی اہمیت اور استعمال کے بارے میں تفصیلات جاننا چاہتے ہیں۔
اکیڈمی کے سی ای او نے کہا کہ یہ کیمپ سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے اور آئی ٹی کے شعبے میں سعودی عرب کو صف اول کے ممالک میں شامل کرنے کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔
اکیڈمی ایم آئی ٹی اور امپیریل کالج لندن سمیت ممتاز تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون میں سائبر سیکیورٹی، ڈیٹا انیلیسز، جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور قائدانہ صلاحیتوں جیسے شعبوں میں معیاری تربیت فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
اس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں معیاری ملازمتوں کے لیے ڈیجیٹل مہارت اور کاروباری صلاحیت میں ہنرمند افراد اور جدت پسندوں کی صلاحیتوں کو ترقی دینا ہے۔
 

شیئر: