سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو حائل، تبوک، مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ، قصیم، الجوف، شمالی حدود ریجن اور مشرقی ریجن میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں کہیں درمیانے درجے کی اور کہیں تیز بارش کی توقع ہے‘۔
مزید پڑھیں
-
کورونا کی نئی شکل سابقہ سے زیادہ مہلک نہیںNode ID: 527651
-
مشرقی ریجن میں پہلا کورونا ویکسینیشن سینٹر قائمNode ID: 527686
-
عازمین حج کے لیے ’ڈیجیٹل کارڈ‘ منصوبہNode ID: 527691
’بحیرہ احمر میں 16 سے 44 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار کی جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس سے موجوں کی اونچائی ایک سے دو میٹر ہوگی‘۔
’خلیج عرب سمندر میں شمال مغرب ہوا ہوگی جس کی رفتار 14 سے 38 کلو میٹر فی گھنٹہ جبکہ موج کی اونچائی ایک سے دو میٹر رہے گی‘۔
دریں اثنا ادھر ینبع، بدر، العیص اور خیبر میں آج علی الصباح بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ’ینبع، بدر، العیص اور خیبر میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش رہے گی‘۔
’ان علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ اولے گرنے کابھی امکان ہے، حد نگاہ بھی متاثر رہے گی جبکہ موسلادھار بارش کے باعث سیلابی ریلوں کا بھی خدشہ ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ مذکورہ علاقوں میں یہ موسمی کیفیت شام 5 بجے تک رہے گی‘۔
لاإله إلا الله. ..تكسر قزاز للسيارة وطاحت أعمدة الكهرباء ... والله شي يفوق الوصف⛈
# رابغ pic.twitter.com/l22UIJcV3q
— ماهر الفارسي (@mahralfarsi) December 27, 2020