نقصان دہ سینیٹائزر استعمال نہ کیا جائے: ڈرگ اتھارٹی
نقصان دہ سینیٹائزر استعمال نہ کیا جائے: ڈرگ اتھارٹی
پیر 28 دسمبر 2020 5:32
وزارت نے غیر معیاری سینیٹائزر مارکیٹ سے ہٹانے کا حکم دے دیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب ممنوعہ برانڈ کا سینیٹائزر استعمال نہ کیا جائے۔ جن لوگوں نے مذکورہ برانڈ اور کمپنی کا سینیٹائزر خریدا ہے وہ فوری طور پر اسے واپس کر دیں۔
مذکورہ برانڈ کے سینیٹائزر میں استعمال ہونے والے الکحل کی مقدار مقررہ حد Rimaz Hand Sanitizer 100 ml کے مطابق نہیں جس کی وجہ سے اسے استعمال کرنا مناسب نہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ مذکورہ سینیٹائزر کا لیبارٹری تجزیہ کیا گیا جس کے بعد اسے غیرمناسب قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے مذکورہ سینیٹائزر خریدا ہوا ہے وہ اسی دکان میں واپس کر کے اپنی رقم لے لیں اگر دکاندار کسی وجہ سے اعتراض کرے تو اس بارے میں وزارت تجارت کے ٹول فری نمبر 1900 پرشکایت درج کی جا سکتی ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں